بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ عارضی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کو عارضی قرار دے دیا۔

اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ایٹمی خطرے کے خاتمے کے بعد تیل کی قیمتیں تیزی سے گریں گی، یہ امریکا اور دنیا کے امن اور حفاظت کے لیے ایک بہت ہی چھوٹی قیمت ہے۔

خیال رہے کہ مشرقِ وسطیٰ جنگ کے اثرات سامنے آنے لگے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اور غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، بین الاقوامی سطح پر ڈبلیو ٹی آئی اور برینٹ خام تیل دونوں کی قیمتیں 30 فیصد تک بڑھ گئی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں 29.21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت بڑھ کر 117 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب برینٹ خام تیل کی قیمت میں بھی 26.9 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی فی بیرل قیمت 117.6 ڈالر ہو گئی ہے۔

امریکی خام تیل کی قیمت بھی تقریباً 19 فیصد بڑھ کر 108 ڈالرز فی بیرل ہو گئی۔