اسلام آباد(نیوزڈیسک)برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) ہیڈکوارٹرز میں این ای او سی کا دورہ کیا اور چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک سے ملاقات کی۔
اسلام آباد سے اعلامیہ کے مطابق پاک برطانیہ ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اور کلائمیٹ ریزیلینس میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کو پاکستان کی آفات سے نمٹنے کی پیشگی تیاری و آگاہی نظام، نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کی تکنیکی صلاحیتوں پر مبنی دائرہ کار پر بریفنگ دی گئی۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے آفات سے نمٹنے اور خطرات کے تدارک میں ادارے کے کلیدی کردار سے برطانوی ہائی کمشنر کو آگاہ کیا۔
وفد کو 2026 کے دوران پاکستان اور دیگر ممالک کو درپیش ممکنہ خطرات پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے این ڈی ایم اے کے جدید اور مربوط نظام کو سراہا اور کہا کہ این ڈی ایم اے کا این ای او سی دنیا کے بہترین ایمرجنسیز سینٹرز میں سے ایک ہے۔









