بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارت سے شکست، پاکستانی کرکٹرز پر 50 لاکھ جرمانہ ہو گا یا نہیں؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء میں بھارت سے شکست پر پاکستانی کھلاڑیوں پر 50 لاکھ جرمانے کی سامنے آنے والی تجویز پر کرکٹ بورڈ نے تاحال عمل درآمد نہیں کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ مستقبل میں ناقص پرفارمنس پر مالی طور پر کٹوتی کے بارے میں سوچ رہا ہے۔

عالمی سطح پر قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر بورڈ سخت فیصلوں کا بھی سوچ رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کھلاڑیوں کو بہترین مراعات اور سہولتیں دینے کے حامی ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے پہلی بار پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کے لیے ڈرافٹ کی جگہ آکشن متعارف کروایا۔

واضح رہے کہ غیر معمولی مراعات کے باوجود قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی پرفارمنس مایوس کن ہے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء میں پاکستان ٹیم سُپر ایٹ مرحلے تک ہی پہنچ سکی تھی۔