لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، ایونٹ کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا جبکہ فائنل 3 مئی کو کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں کل 44 میچز کھیلے جائیں گے۔
پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں پہلی بار 8 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں دو نئی ٹیمیں شامل ہیں۔ حیدرآباد کنگزمین اور راولپنڈی پنڈیز لیگ میں شامل ہونے والی نئی فرنچائزز ہیں۔
پی ایس ایل 11 کے میچز 6 شہروں میں کھیلے جائیں گے۔ فیصل آباد اور پشاور پہلی بار لیگ کے میچز کی میزبانی کریں گے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔
پی ایس ایل 11 کے لوگو کی رونمائی، خاص کیا ہے؟ہر ٹیم لیگ مرحلے میں 10 میچز کھیلے گی، پلے آف 28 اپریل سے شروع ہوں گے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 11 میچز کھیلے جائیں گے، جس میں ایک کوالیفائر بھی شامل ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے 15 میچز شیڈول ہیں۔
فیصل آباد میں پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 7 میچز کھیلے جائیں گے۔ پشاور کا عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پہلی بار پی ایس ایل کی میزبانی کرے گا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 4 میچز کھیلے جائیں گے اور ان تمام میچز میں ملتان سلطانز ایکشن میں ہوں گے۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے چھ میچز شیڈول ہیں۔ پی ایس ایل 11 میں 12 ڈبل ہیڈرز کھیلے جائیں گے۔









