بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

طالبان رجیم کی دہشتگردی خطے کیلئے سنگین خطرہ ہے؛ چین

 

نیویارک (ویب ڈیسک)اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب افغانستان کے موجودہ طالبان رجیم میں دہشت گردوں کی پشت پناہی سے پڑوسی ممالک کے لیے سیکیورٹی خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فوکونگ نے طالبان رجیم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں کئی دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں۔

فو کونگ نے دہشتگردی کے خلاف بھی سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں القاعدہ، داعش خراسان، بی ایل اے، ٹی ٹی پی کی موجودگی قابل مذمت ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ افغان سرزمین ان دہشت گرد تنظیموں کے لیے پناہ گاہ بن گئی ہیں جس سے پڑوسی ممالک کے لیے سنگین سیکیورٹی خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

چین کے مندوب نے کہا کہ افغانستان سے ہونے والی ہر قسم کی دہشتگردی کی سخت اور بھرپور مذمت کرتے ہوئے زور دیا کہ طالبان حکومت دہشتگردی کے سنگین خطرات کو تسلیم کریں۔

چینی مندوب نے فو کونگ نے مطالبہ کیا کہ طالبان حکومت افغانستان کی سرزمین سے سرگرم تمام دہشت گرد عناصر کا مکمل خاتمہ کریں۔

عالمی ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ بھارت اور افغانستان کا گٹھ جوڑ خطے کے امن کے لیے سنگین چیلنج بن چکا ہے۔