بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مشرق وسطیٰ صورتحال، قطر سے 10 ہزار سے زائد پاکستانی انخلا ءکیلئے تیار

 

اسلام آباد:(نیوزڈیسک)مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال کے پیش نظر صرف قطر سے 10 ہزار سے زائد پاکستانی وطن واپس آنے کیلیے تیار ہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سید رفیع اللہ کی صدارت میں ہوا، جس میں وزارت خارجہ نے مختلف ممالک میں مقیم پاکستانی شہریوں کی موجودہ صورتحال اور ممکنہ ہنگامی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ آذربائیجان میں پاکستانیوں کی تعداد زیادہ نہیں ہے، 113 پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کی گئیں جبکہ 58 پاکستانی وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ پاکستانیوں سے رابطہ اور معاونت کا عمل جاری ہے۔

اسی طرح قطر میں تقریباً ساڑھے 3 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں، وہاں صورتحال مستحکم ہے مگر کچھ خدشات برقرار ہیں ۔ ممکنہ انخلا کے لیے 10 ہزار 188 پاکستانی رجسٹرڈ ہیں۔ 215 پاکستانی پھنس گئے تھے جن میں سے 97 وطن واپس پہنچ چکے ہیں جبکہ باقی کی 11 مارچ کو روانگی متوقع ہے۔

قطری حکومت کی جانب سے پھنسے پاکستانیوں کو رہائش، خوراک اور ویزا سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔