بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی محتسب، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی ملاقات، نظام کی موثریت پر گفتگو

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ میں وفاقی محتسب نوید کامران بلوچ نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی جس میں انصاف کی فراہمی اور عوامی مسائل کے حل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں ادارہ جاتی تعاون، شفافیت اور احتساب کے نظام کو مزید مؤثر بنانے پر بھی گفتگو ہوئی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ بدانتظامی کے خلاف شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے میں وفاقی محتسب کا اہم کردار ہے۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں انصاف تک رسائی بہتر بنانے اور اداروں کے درمیان رابطوں کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ عوامی شکایات کے مؤثر ازالے کے نظام کو مزید فعال بنانے پر بھی زور دیا گیا۔