بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شوال کا چاند 19 مارچ کو صبح 6 بج کر 23 منٹ پرپیدا ہوگا، سپارکو

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کا کہنا ہے کہ رواں سال 30 روزے ہونے کا امکان ہے، عیدالفطر21 مارچ کو ہونے کی توقع ہے۔سپارکو کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند 19 مارچ کو صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا، 19 مارچ کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی۔

سپارکو کا مزید کہنا ہے کہ 19 مارچ کی شام شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، رواں سال 30 روزے ہونے کا امکان ہے، عیدالفطر21 مارچ کو ہونے کی توقع ہے۔شوال کے چاند کی حتمی رویت کا اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔