بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فائیو جی انٹرنیٹ کی نیلامی کے دوسرے مرحلے کا آغاز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زیر اہتمام فائیو جی انٹرنیٹ کی نیلامی کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان، پی ٹی اے بورڈ ممبران اور اعلیٰ حکام شریک ہیں۔

2600 میگا ہرٹز سپیکٹرم کی پوزیشن کیلئے بولی کا آغاز چیئرمین پی ٹی اے اور بورڈ ممبران نے کیا، تینوں ٹیلی کام کمپنیاں آن لائن بولی میں حصہ لے رہی ہیں۔

5 جی سپیکٹرم کی نیلامی کا ہر راؤنڈ 15 منٹ کا ہوگا، پی ٹی اے نے 600 میگا ہرٹس سپیکٹرم نیلامی کیلئے پیش کیا ہے، آج کے مرحلے میں آپریٹرز بینڈ کی پوزیشننگ کیلئے بولی لگائیں گے۔

ڈی جی لائسنسنگ عامر شہزاد نے کہا کہ آج کی بولی میں آپریٹرز بینڈ کی پوزیشننگ کیلئے بولی دیں گے، پہلے 2600 میگا ہرٹز میں بولی کی جائے گی، 3500 میگا ہرٹز کیلئے بولی بعد میں کی جائے گی، اگر ایک بینڈ پوزیشن کیلئے دو آپریٹرز آئیں گے تو بولی آگے بڑھے گی، اگلے مرحلے میں جانے کی صورت میں قیمت بڑھا دی جائے گی۔