بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جنگ کے باعث پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 55 پروازیں منسوخ

کراچی(نیوز ڈیسک) مشرق وسطحی میں جاری کشیدگی اور جنگ کے باعث پاکستان سے آج بھی 55 پروازیں منسوخ کردی گئی۔
فضائی ذرائع کے مطابق آج مجموعی طور پر 55 پروازیں منسوخ کی گئیں جن میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے روانہ ہونے والی پروازیں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کراچی سے دوحہ، بحرین، دبئی، ابوظبی اور نجف کی 14 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ لاہور سے دوحہ، ابوظبی، دبئی، جدہ، بحرین اور شارجہ کی 14 پروازیں منسوخی کا شکار ہیں۔

اسی طرح اسلام آباد سے دوحہ، دبئی، ابوظبی، دمام، بحرین، ریاض، جدہ اور شارجہ کی 25 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

ذرائع کے مطابق مشرق وسطحی کی موجودہ صورِتحال کے باعث پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی 13 دن میں منسوخ جبکہ پروازوں کی تعداد 17 ہزار 39 ہوگئی ہے۔