بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

واٹس ایپ نے کم عمر بچوں کیلئے نیا فیچر تیار کر لیا

کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے 13 برس سے کم عمر صارفین کیلئے نیا فیچر تیار کیا ہے جس کے بعد وہ اپنے والدین کی اجازت سے پلیٹ فارم استعمال کر سکیں گے۔
واٹس ایپ کے مطابق یہ تبدیلی کم عمر صارفین کو پلیٹ فارم کی فیملی کا اہم جزو کے اعتراف میں کی گئی۔ تاہم، یہ فیچر ایک ایسے وقت میں متعارف کرایا گیا ہے جب نوجوانوں کو فون اور سوشل میڈیا ایپس سے لاحق خطرات سے متعلق تحفظات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

واٹس ایپ کا کہنا تھا کہ ’پیرنٹ-مینجڈ‘ اکاؤنٹس والدین کے فیڈبیکس کے نتائج میں بنائے گئے ہیں جنہوں نے اپنے کم عمر بچوں کو ایپ چلانے سے متعلق کمپنی کو کہا تھا۔

ضوابط کے مطابق والدین اور سرپرستوں کو ایپ پر اکاؤنٹس بنانے اور مینج کرنے ہوں گے اور بچوں کے اکاؤنٹس بڑوں کے اکاؤنٹس سے جڑے ہوں گے۔