بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمان میں سلالہ پورٹ پر مبینہ ایرانی حملہ، تیل کے ذخیرے میں آگ بھڑک اٹھی

مسقط(نیوز ڈیسک) عمان کی سلالہ پورٹ پر مبینہ ایرانی حملے سے بڑے پیمانے پر تیل کے ذخیرے میں آگ لگ گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے عمان کی تیل تنصیبات پر حملے میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمان میں تیل کی تنصیب پر حملہ علاقائی تناؤ بڑھانے کی سازش ہے، بعض اوقات امریکا اور اسرائیل اشتعال انگیز اقدام کرتے ہیں۔

قبل ازیں منگل کے روز بھی آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں 3 بحری جہازوں پر حملہ ہوا تھا جن میں تھائی لینڈ، جاپان اور مارشل آئی لینڈ کے پرچم بردار جہاز شامل تھے۔

اس حوالے سے ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب نے تھائی لینڈ کے پرچم بردار جہاز پر حملہ کی ذمہ داری قبول کی تھی۔