بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جنگ ختم کرنی ہے تو ہمارے حقوق تسلیم، نقصانات کا معاوضہ ادا کرو: ایرانی صدر

تہران(نیوز ڈیسک) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ جنگ ختم کرنی ہے تو ایران کے جائز حقوق تسلیم کرو اور نقصانات کا معاوضہ ادا کرو۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ انہوں نے روس اور پاکستان کے رہنماؤں سے بات کرتے ہوئے خطے میں امن کے لئے ایران کے عزم کا دوبارہ اعادہ کیا ہے۔

مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ اس جنگ جسے صیہونی حکومت اور امریکا نے بھڑکایا ہے کو ختم کرنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ ایران کے جائز حقوق کو تسلیم کیا جائے، اسے ہونے والے نقصانات کا معاوضہ ادا کیا جائے اور مستقبل میں کسی بھی جارحیت کے خلاف مضبوط بین الاقوامی ضمانتیں دی جائیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران میں نشانہ بنانے کیلئے اب کچھ نہیں بچا، جب چاہوں گا ایران جنگ ختم ہوجائے گی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہوجائے گی، جنگ بہت حد تک اپنے اہداف تک پہنچ چکی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکی فوج نے توقع سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے اور کارروائی منصوبے سے بھی آگے بڑھ رہی ہے، ان کے مطابق چھ ہفتوں کے اصل منصوبے کے مقابلے میں بھی زیادہ نقصان پہنچایا جا چکا ہے۔

دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے خلیج میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 100 امریکی فوجی زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران کا کہنا ہے کہ اس نے کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے کئے، جن میں العدیری ہیلی کاپٹر بیس، محمد الاحمد نیول بیس اور علی السالم ایئر بیس شامل ہیں۔