پاکستان فٹبال فیڈریشن نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے بقایا واجبات ادا کر دیے۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن ذرائع کے مطابق ایونٹس میں شرکت کرنے والے 230 کھلاڑیوں اور 62 آفیشلز کو معاوضے ادا کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محدود فنڈنگ کے باوجود واجبات کی ادائیگی مکمل کی گئی ہے۔
صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن محسن گیلانی کا کہنا ہے کہ پی ایف ایف مالی شفافیت کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔









