بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چین نے ریفائنڈ ایندھن کی برآمدات پر فوری پابندی لگا دی

 

بیجنگ(ویب ڈیسک)چین نے ریفائنڈ ایندھن کی برآمدات پر فوری پابندی لگا دی ہے، پابندی کا مقصد ایران جنگ کے باعث ممکنہ داخلی ایندھن کی قلت کو دور کرناہے ۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایندھن برآمدات پر پابندی کا حکم نیشنل ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے جاری کیا، اس حکم میں پیٹرول ، ڈیزل اور ایوی ایشن فیول کی ترسیل بھی شامل ہے۔ چین کے نیشنل ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے اس پابندی پر براہ راست کوئی ردعمل دینے سے گریز کیا ہے۔ اس اقدام کے عالمی ایندھن مارکیٹ پر اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔