اسلام آباد(نیوزڈیسک) مولانا فضل الرحمان خلیل کی سربراہی میں 3 رکنی وفد کے دورہ افغانستان پر ترجمان دفترخارجہ کا موقف آگیا۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ جن لوگوں نے دورہ کیا ہے وہ عزت دار لوگ ہیں، یہ دورہ حکومت پاکستان کی جانب سے نہیں تھا، جن لوگوں نے دورہ کیا ہے وہ اپنی ذاتی حیثیت میں گئے تھے۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے مزید کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارے برتاؤ میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں، ابھی بارڈرز بند ہیں ابھی اس میں اور کچھ نیا نہیں، افغانستان سے دہشت گردی کے خلاف ٹھوس اقدامات ہمارا مطالبہ ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق ممکنہ رابطوں بارے حتمی تصدیق نہیں کرسکتا، دفاعی اور عسکری حکام ایرانی ہم منصبوں سے رابطے میں ہیں۔









