بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیڈرل ایریا، 13مار چ کو تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

اسلام آباد ( ملک نجیب ) ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں 13 مارچ بروز جمعہ تمام تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کی حدود میں واقع تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے، جن میں اسکول، کالجز اور جامعات شامل ہیں، 13 مارچ کو بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ اسلام آباد کی حدود میں واقع تمام تعلیمی اداروں پر لاگو ہوگا۔ انتظامیہ کے مطابق نوٹیفکیشن کی کاپیاں متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی گئی ہیں تاکہ فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔ واضح رہے کہ اس فیصلے کے تحت وفاقی دارالحکومت میں قائم تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں 13 مارچ کو تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔