لاہور (نیوز ڈیسک) صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا جہاز تکنیکی معائنے کیلئے ویانا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومتِ پنجاب کا جہاز تکنیکی معائنے کیلئے ویانا گیا ہے جس کے بارے میں جاری قیاس آرائیاں نہ صرف حقائق کے برعکس ہیں بلکہ افسوسناک بھی ہیں۔
پنجاب حکومت کا جہاز تکنیکی معائنہ کے لیے ویانا گیا ہے جس کے بارے میں جاری قیاس آرائیاں نہ صرف حقائق کے برعکس ہیں بلکہ افسوسناک بھی ہیں۔ ایک متعین مدت میں جہاز کا تکنیکی معائنہ کنٹریکٹ کا حصہ ہوتا ہے۔ معمول کے معائنے پر بے پر کی اڑانے والوں کو بامقصد کاموں پر توجہ دینے کی ضرورت…
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) March 12, 2026
انہوں نے کہا کہ ایک متعین مدت میں جہاز کا تکنیکی معائنہ کنٹریکٹ کا حصہ ہوتا ہے، معمول کے معائنے پر بے پر کی اڑانے والوں کو بامقصد کاموں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔









