بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جی 7 ممالک کا ٹرمپ سے ایران جنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ

واشنگٹن (ویب ڈیسک)جی سیون ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران جنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے پر زور دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے جلد ہتھیار ڈالنے کا دعویٰ کیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے جی 7 رہنماؤں کےاجلاس میں کہا کہ ایران ہتھیار ڈالنے کے قریب ہے، ایران کے پاس اب کوئی ایسا اعلیٰ عہدیدار باقی نہیں رہا جو ہتھیار ڈالنے کا اعلان کر سکے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، کمرشل جہازوں کو آپریشنز شروع کرنے چاہئیں، ہمیں یہ کام مکمل کرنا ہوگا تاکہ 5 سال بعد ایران کے ساتھ دوبارہ جنگ نہ ہو۔