اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین اوور سیز پاکستانی فاؤنڈیشن سید قمر رضا شاہ کا 4 روزہ دورۂ جاپان کا اعلان
اوور سیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید قمر رضا شاہ مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور اعوان اور معروف کاروباری و سماجی شخصیت اسد نواز کی دعوت پر چار روزہ دورے پر 27 مارچ کو جاپان پہنچ رہے ہیں۔
اس دورے کے دوران وہ جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں کریں گے، ان کے مسائل سنیں گے اور فوری حل کے لیے موقع پر احکامات بھی جاری کریں گے۔
دورۂ جاپان کے دوران چیئرمین اوور سیز پاکستانی فاؤنڈیشن مختلف شہروں میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتوں اور کھلی کچہریوں میں بھی شرکت کریں گے۔
اس سلسلے میں اہم تقریب 29 مارچ کو جاپان کے شہر کاشیوا کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کی جائے گی جہاں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔









