بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور: ڈی ایس پی اظہر نوید فراڈ کیس میں گرفتار، بیٹا تاحال مفرور

لاہور پولیس نے فراڈ کے مقدمے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) اظہر نوید کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ ان کا بیٹا تاحال مفرور ہے اور اسے جلد گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق، ایف آئی آر میں درج ہے کہ دونوں ملزمان نے شہری حسام سے گاڑیوں کی بکنگ کے بہانے دھوکہ دہی کی اور تقریباً 3 کروڑ 33 لاکھ روپے اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کروا لیے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار ڈی ایس پی اظہر نوید سیکیورٹی ڈویژن میں تعینات ہیں، اور بیٹے کی گرفتاری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔