بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تباہی کے بعد ایران کو پہلے سے بہتر بنائیں گے: صدر پزشکیان

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے عزم ظاہر کیا ہے کہ حالیہ جنگ کے دوران ہونے والی تباہی کے باوجود ملک کو دوبارہ پہلے سے بہتر انداز میں تعمیر کیا جائے گا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلط کردہ اور ظالمانہ جنگ کو 15 دن گزر چکے ہیں، تاہم امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے باوجود ایران میں معمولاتِ زندگی بڑی حد تک بحال ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مشکلات ضرور ہیں لیکن عوامی خدمات کی فراہمی میں کوئی بڑا تعطل نہیں آیا، اور ایرانی عوام کے تعاون سے ملک اس آزمائش سے بھی نکل آئے گا۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہُرمُز کو کھلا اور محفوظ رکھنے کے لیے کئی ممالک امریکا کے ساتھ مل کر اپنے جنگی جہاز بھیجنے پر آمادہ ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا، برطانیہ اور دیگر اتحادی ممالک اس اہم سمندری گزرگاہ کے تحفظ میں حصہ لیں گے۔
آبنائے ہُرمُز عالمی تجارت، خصوصاً تیل کی ترسیل کے لیے نہایت اہم راستہ سمجھا جاتا ہے، اس لیے خطے کی کشیدگی نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کر رکھی ہے۔