بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خلیجی ممالک میں امریکی مفادات کو نشانہ بنایا گیا: پاسدارانِ انقلاب

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی بینکوں پر ہونے والے حملوں کے جواب میں خلیجی ممالک میں موجود امریکی بینکوں اور مالی مفادات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق یہ کارروائیاں جوابی اقدام کے طور پر کی گئیں۔ اس سے قبل ایرانی فوجی قیادت نے متحدہ عرب امارات میں موجود امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا عندیہ بھی دیا تھا۔
ایران کے مرکزی فوجی کمانڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں میں دشمن کے میزائل لانچنگ مراکز کو ہدف بنانے کا منصوبہ زیرِ غور ہے۔ ان کے مطابق امریکا نے اپنے بعض فوجی اڈوں کو نقصان پہنچنے کے بعد امارات کی بندرگاہوں، ڈاک یارڈز اور شہری علاقوں میں پناہ لے رکھی ہے۔
ایرانی ترجمان نے اماراتی قیادت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی خود مختاری اور سرزمین کے دفاع کو اپنا جائز حق سمجھتا ہے اور اس سلسلے میں ہر ضروری قدم اٹھایا جائے گا۔
دوسری جانب ایرانی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ آئندہ کارروائیوں میں جدید اور اپ گریڈڈ ہتھیار استعمال کیے جائیں گے، جن میں بیلسٹک میزائل اور انتہائی درست نشانہ بنانے والے تباہ کن ہتھیار شامل ہیں۔
خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث صورتحال بدستور تشویشناک ہے اور عالمی برادری اسے مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے سفارتی کوششوں پر زور دے رہی ہے۔