بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آپ لوگوں نے اووسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق چھین لیا؟ امریکہ میں ڈاکٹروں کی تنظیم کے پروگرام میں احسن اقبال کو سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا

اسلام آباد(ممتاز نیوز)امریکہ میں پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم (اپنا) کنونشن کے دوران شریک وفاقی وزیر احسن اقبال مہمان خصوصی کو وہاں موجود پاکستانی ڈاکٹروں کے سخت سوالوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈاکٹرنے سوال کیا کہ کیوںآپ لوگوں نے اووسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق چھین لیا؟ اور اب اس فورم پر کیا لینےآئےہیں۔پاکستانی ڈاکٹر نے کہا کہ یہاں پڑھے لکھے لوگ ہیںگائوں کے ان پڑھ لوگ نہیں ، دوسرے ڈاکٹر نے سوال کیا کہ قائداعظم نے پہلی قانون ساز اسمبلی سے خطا ب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں کرپشن اور اقراباپروری نہیں ہونی چاہئے۔ شہری نے کہاکہ یہاں نواز شریف، شہباز شریف ، حمزہ شہباز شریف اور مریم نواز شریف ہم پر مسلط ہیں، قائد اعظم کی بات پر کہاں سے عمل ہوئی؟ ایک اور ڈاکٹر نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ کہہ رہے تھے کہ عمران خان سلیکٹیڈ ہےتو پھرتو آپ لوگ بھی اسی کی لسٹ میں شامل ہوگئے۔ جمیل فاروقی نامی ڈاکٹر نے سوال کیا کہ کیاصرف شہاز شریف کے بعد حمزہ شہباز آئیں گے اورنواز شریف کے بعد مریم نواز شریف آئیگی؟احسن اقبال ڈاکٹروں کی سخت سوالات سے افسردہ اورباربار اپنی سیٹ پر پوزیشن تبدیل کررہے تھے۔