کراچی (نیوزڈیسک)سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہو کر پاکستان پہنچنے والی 3 خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق معمول کی امیگریشن کلیئرنس کے دوران خواتین کو مشکوک ہونے پر روکا گیا۔ ابتدائی پوچھ گچھ میں خواتین نے جسم فروشی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔
ایف آئی اے امیگریشن نے بتایا کہ ایک خاتون کو ایجنٹ شاہین نے ملازمت کا جھانسہ دے کر سعودی عرب بھجوایا جبکہ دیگر خواتین کو ایجنٹ راشد نے بیرون ملک بھجوایا۔
ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق سعودی پولیس نے کارروائی کے دوران انہیں گرفتار کیا اور سزا مکمل ہونے کے بعد انہیں پاکستان ڈی پورٹ کر دیا گیا۔
ایف آئی اے امیگریشن نے مزید بتایا کہ خواتین کو مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔








