اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی (پی اے اے) نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن منگل کو 2 گھنٹے معطل رہنے کا اعلان کیا ہے۔
پی اے اے نے 16 مارچ کے لیے نوٹم منسوخ کیا اور 17 مارچ کےلیے نیا نوٹم جاری کردیا ہے۔
نوٹم کے مطابق 17 مارچ کی صبح ساڑھے 8 سے ساڑھے 10 بجے تک فضائی حدود کا کچھ ایریا بند ہوگا۔
نوٹم کے مطابق لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے 6 سیکٹرز کمرشل پروازوں کے لیے بند ہوں گے جبکہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر 2 گھنٹے تک لینڈنگ اور ٹیک آف نہیں ہوگا۔









