صدر مملکت ، محسن نقوی، خالد مقبو ل ملاقات، قومی امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی داخلی سلامتی کی صورتحال اور امن و امان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور اس کے پاکستان پر ممکنہ اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا اور ملک میں امن، استحکام اور قانون کی حکمرانی کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے داخلی سلامتی کو مضبوط بنانے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات میں قومی یکجہتی، سیاسی ہم آہنگی اور جمہوری عمل کے تسلسل کی اہمیت پر بھی بات چیت کی گئی۔









