facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کے الیکٹرک کی بجلی 3 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کے الیکٹرک نے بجلی 3 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کردی ہے۔کے الیکٹرک کی جنوری 2022 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر نیپرا کی جانب سے یکم مارچ کو سماعت ہوگی۔
درخواست کے مطابق کے الیکٹرک نے جنوری کی ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ ایک ماہ کیلئے مانگا ہے، من و عن اضافے کا صارفین پر 3 ارب 72 کروڑ 70 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔
کے الیکٹرک نے اکتوبر تا دسمبر 2021 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست میں بھی سہ بجلی 30 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی ہے جس پر نیپرا یکم مارچ کو سماعت کرے گا۔