اسلام آباد(ممتاز نیوز)وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہاکہ پنجاب کے 20 حلقوں کے عوام سے اپیل ہے کہ بھرپور جذبے کے ساتھ گھروں سے نکلیں، ووٹ کا حق استعمال کریں، آپ کے مستقبل کا دارومدار اس پرچی پر ہے۔
اتوارکواپنے ٹوئٹرپیغام میں وزیراعظم کاکہناتھاکہ بزرگ، مائیں اور مردوخواتین آج فیصلہ دیں کہ پنجاب اور پاکستان میں خدمت کا راج ہوگا، نالائقی، جھوٹ اور کرپشن کا نہیں۔
پنجاب کے 20 حلقوں کے عوام سے اپیل ہے کہ بھرپور جذبے کے ساتھ گھروں سے نکلیں، ووٹ کا حق استعمال کریں، آپ کے مستقبل کا دارومدار اس پرچی پر ہے۔ بزرگ، مائیں اور مردوخواتین آج فیصلہ دیں کہ پنجاب اور پاکستان میں خدمت کا راج ہوگا، نالائقی، جھوٹ اور کرپشن کا نہیں۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 17, 2022









