تہران (ویبڈیسک)پاکستان کی بہترین سفارت کاری کی دنیامعترف، ایران کا پاکستان سے اردو میں اظہار تشکر۔پاکستان اپنی متوازن خارجہ پالیسی اورکامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی بدولت اقوام عالم میں نمایاں مقام حاصل کرچکا ہے۔ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے ایران کابھرپور ساتھ دینے پرپاکستانی حکومت اور عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔پاکستان نے مشکل وقت میں ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کاعملی مظاہرہ کیا، وزیر خارجہ عباس عراقچی پاکستانی حکومت اور عوام کے اس تعاون اور حمایت پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں، ۔صیہونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستانی حکومت اور عوام نے ایران کا بھرپور ساتھ دیا، ایرانی وزیرخارجہ ۔عالمی ماہرین کے مطابق؛پاکستان نے بیک وقت عرب ممالک اور ایران کے ساتھ متوازن بات چیت قائم کرکے بہترین سفارت کاری کا عملی مظاہرہ کیا۔ایرانی وزیر خارجہ کا بیان پاکستان کی بہترین سفارت کاری اور خطے میں نمایاں حیثیت کا عکاس ہے۔ پاکستان نےمشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال میں بے پناہ پیچیدگیوں کے باوجود ایک انتہائی اہم اور مثبت تعمیری کردار ادا کر رہا ہے ۔پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت کی خطے میں برادر ممالک کے درمیان امن کیلئے کی جانےوالی کاوشیں قابل ستائش ہیں جو جنگ کو محدود کرنے میں انتہائی اہم ہیں ۔
خلیج میں پائیدار امن کیلئے پاکستان کی کوششیںقابل ستائش، عباس عراقچی








