اسلام آباد(نیوزڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا رحیم یار خان میں ایک نجی ادائیگی مقام پر پیش آنے والے افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں دیگر خواتین کے ساتھ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین بھی موجود تھیں۔صدرِ مملکت نے جاں بحق خواتین کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔صدرِ پاکستان نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور متاثرہ خاندانوں سے ہر ممکن تعاون کیا جائے۔صدرِ مملکت نے چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کو فوری طور پر رحیم یار خان پہنچنے کی ہدایت کی۔ صدرِ مملکت نے متعلقہ حکام کو واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے ضروری اقدامات یقینی بنائے جا سکیں۔
سانحہ رحیم یار خان ،صدرِ مملکت کی لواحقین سے تعزیت ودعائے صحت








