بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برطانیہ: سیاسی پناہ کی اپیل کے بیک لاگ میں سالانہ دو گنا اضافہ

برطانیہ (ویب ڈیسک)پناہ کیلئے سیاسی اپیل کا بیک لاگ 80 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ایک سال میں تقریباً دو گنا تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق وزارت انصاف کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق سال 2025ء کے آخر میں تقریبا 80 ہزار 333 اپیلیں زیر سماعت تھیں جن کی تعداد ایک سال قبل 41ہزار 987 ریکارڈ کی گئی تھی۔

پناہ کی اپیل کے لیے اوسط انتظار کا وقت 63 ہفتے تھا جو 2024ء میں 48 ہفتوں سے زیادہ پر محیط تھا حالیہ اضافہ حکومت میں لیبر کے پہلے پورے سال کے ساتھ موافق ہے جس نے پناہ کے نظام کو بحال کرنے اور ہوٹلوں کے استعمال کو ختم کرنے کے ایک اہم منشور کے عہد کو کمزور کرنے کی دھمکی دی ہے۔

حکومتی ترجمان کے مطابق سیکریٹری داخلہ شبانہ محمود پناہ کے نظام کو میں بہتری لانے کے لیے کوشاں ہیں۔ پناہ کے ابتدائی فیصلے کے منتظر لوگوں کی تعداد اس حکومت کے تحت تقریباً 50 فیصد کم ہو گئی ہے۔

ترجمان کا دعویٰ ہے کہ حکومت انسانی حقوق کے قوانین میں اصلاحات کے لیے کوشاں ہیں اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ دسمبر کے آخر میں تقریباً 31 ہزار کے قریب پناہ گزینوں کو ہوٹلوں میں رکھا گیا تھا جو اپنے فیصلوں کے منتظر تھے۔