متحدہ عرب امارات (ویب ڈیسک) وزیرِاعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا ہے کہ زندگی چیلنجز سے بھرپور ہے اور ہر مشکل انسان کو کچھ نہ کچھ سکھاتی ہے اور اسے مزید مضبوط بناتی ہے۔
ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر روز سیکھتے ہیں اور یہ صرف کسی ایک ملک کا مسئلہ نہیں بلکہ دنیا بھر کے لوگ مختلف چیلنجز کا سامنا کرتے ہیں۔یو اے ای: ام القوین میں ڈرون حملہ، عمارت میں آگ لگ گئی
انہوں نے کہا کہ وہ بحران کے بجائے چیلنج کا لفظ استعمال کرنا پسند کرتے ہیں کیونکہ عرب خطے میں لوگوں نے ہمیشہ مشکلات کا سامنا کیا ہے۔شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے مطابق جزیرہ نما عرب میں ہر دن ایک نیا چیلنج ہوتا ہے، کبھی پانی کا مسئلہ، کبھی خوراک کا، لیکن انہی مشکلات سے انسان مضبوط بنتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب کوئی چیلنج نہ ہو تو ہر شخص خود کو لیڈر سمجھتا ہے، اصل قیادت اس وقت سامنے آتی ہے جب مشکل حالات کا سامنا ہو۔









