لاہور (نیوزڈیسک)احتساب عدالت نے مریم نواز اور نواز شریف کےخلاف چوہدری شوگر ملز کیس کی تحقیقات بند کرنے کی حتمی منظوری دے دی۔
احتساب عدالت کے جج رانا عارف نے نیب کی تفتیش بند کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔
نیب پراسیکیوٹر انتخاب نے درخواست کے حق میں دلائل مکمل کیے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور نواز شریف کیخلاف کرپشن کے شواہد نہیں ہیں۔









