بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان عالم اسلام کا سرمایہ،پاکستان کے استحکام اور سلامتی کے لیے ہر وقت دعا گو ہیں، ڈاکٹر الشیخ ایاد شکری

مدینہ منورۃ (ممتاز نیوز)مسجد نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے سینیئر موذن ڈاکٹر الشیخ ایاد شکری نے کہا ہے کہ پاکستان عالم اسلام کا سرمایہ ہے۔پاکستان کے استحکام اور سلامتی کے لیے ہر وقت دعا گو ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف پاکستانی اسکالر، تحریک دفاع حرمین شریفین کے رہنماء پروفیسر حافظ سجاد قمر سے اپنے گھر میں خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔

اس موقع پرملکی سلامتی کےلیے دعائیں بھی کی گئیں،ملاقات کے دوران ملک محمد ندیم کوہستانی،محمد خان ڈھانڈلہ ،فہد نسیم اور مرزا سلطان بھی موجود تھے۔پروفیسر سجاد قمر نے کامیاب حج آپریشن پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد سمو الامیر محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو مبارک باد دی اور کہا کہ حج کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے۔انھوں نے حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ الشیخ عبدالرحمن السدیس کو بھی حرمین شریفین میں مثالی انتظامات پر مبارک باد دی۔

پروفیسر سجاد قمر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مثالی تعلقات ہیں۔حرمین شریفین سے پاکستان کی سلامتی اور ترقی کی دعائیں ہمارے لیے سرمایہ ہیں۔موجودہ سعودی حکومت نے حرمین شریفین کی تاریخی توسیعی کی ہے۔

مدینہ منورہ :پروفیسر سجاد قمر مسجد نبوی کے سینئر موذن ڈاکٹر الشیخ ایاد شکری سے ملاقات کر رہے ہیں۔