بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ابرار احمد کی سن رائزرز میں شمولیت پر گواسکر بھی تلملا اٹھے

پاکستان کے مسٹری اسپنر ابرار احمد کی دی ہنڈریڈ فرنچائز سن رائزرز لیڈز میں شمولیت پر بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر بھی تلملا گئے۔

تفصیلات کے مطابق سنیل گواسکر نے سن رائزرز گروپ کی بھارتی مالکن کاویا مران کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

گواسکر نے اپنے کالم میں کہا کہ بھارتی فرنچائز کی جانب سے پاکستانی کھلاڑی کو خریدنے سے ملنے والی رقم بالآخر ٹیکس کے ذریعے پاکستان حکومت تک جاتی ہے، جسے وہ متنازع طور پر بھارتی شہریوں کیلیے نقصان دہ قرار دیتے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی بورڈ نے واضح کیا ہے کہ دی ہنڈریڈ ان کے دائرہ اختیارمیں نہیں آتا، اس لیے وہ اس فیصلے پر مداخلت نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ کاویا مران نے حال ہی میں دی ہنڈریڈ کی پلیئرز نیلامی میں پاکستانی اسپنر کی خدمات ایک لاکھ 90 ہزار پاؤنڈز میں حاصل کی ہیں۔