بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہسپتال کونشانہ بنانے کادعویٰ،افغان طالبان اپنے ہی دعوؤں سے پیچھے ہٹنے لگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) افغان طالبان حکومت کی ایکس پوسٹ میں جس امید ہسپتال کو نشانہ بنائے جانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے وہ درحقیقت کیمپ فینکس (Camp Phoenix) سے کئی کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے جہاں گزشتہ رات عسکری و دہشت گردی کے اسلحہ اور سازوسامان کے ذخیرہ کرنے کے مقام کو ہدف بنایا گیا تھا۔ یہ بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ اصل ہسپتال ملٹری/دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کے مقابلے میں کثیر المنزلہ عمارت پر مشتمل ہے جس کی تصویر بھی جاری کی گئی ہے۔ فرق اور جھوٹ واضح ہے۔

ایک اہم سوال یہ بھی ہے کہ مبینہ منشیات کی بحالی کے مرکز کو کسی فوجی کیمپ میں مہلک گولہ بارود ذخیرہ کرنے کی جگہ کے ساتھ کیوں قائم کیا گیا؟ یہ سوال بھی تاحال جواب طلب ہے۔

افغان آفیشل ہینڈل نے یہ پوسٹ/ویڈیو کیوں ڈیلیٹ کی؟ وہ پہلی سرکاری پوسٹ جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کسی ”منشیات بحالی مرکز“ کو نشانہ بنایا گیا ہے، کو ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔

کیا یہ ایک مصنوعی طور پر تیار کردہ اے آئی کلپ تھا جو متعدد فیکٹ چیکس کے سامنے برقرار نہ رہ سکا؟ افغان طالبان اپنی من گھڑت پوسٹ سے پیچھے ہٹتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔