بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈی جی ایف آئی اے کا زونل آفس کوئٹہ کا دورہ، بلوچستان زون کی کارکردگی کو سراہا

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے زونل آفس کوئٹہ بلوچستان کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر بلوچستان زون محمد بہرام خان نے ڈی جی ایف آئی اے کو زون کی مجموعی کارکردگی، جاری تزئین و آرائش اور تعمیراتی کاموں سمیت مختلف آپریشنل اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

ڈی جی ایف آئی اے نے زونل آفس میں جاری تعمیر و مرمت اور کنسٹرکشن کے کاموں کا جائزہ لیا اور پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے بلوچستان زون کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خصوصاً حوالہ/ہنڈی کے غیر قانونی نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیوں، انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور بجلی چوری کے خلاف جاری مہم میں زون کی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ دیگر زونز کے علاوہ بلوچستان زون میں جاری تعمیراتی کاموں کے لیے مزید بجٹ بھی فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ بلوچستان زون میں مزید ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جا سکیں اور ادارے کی استعداد کار میں مزید بہتری آئے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے افسران اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، محنت اور لگن کی تعریف کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ایف آئی اے بلوچستان زون مستقبل میں بھی قومی مفادات کے تحفظ اور قانون کے مؤثر نفاذ کے لیے اپنی خدمات جاری رکھے گا۔