بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ایس ایل 11، ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے ٹکٹس کی فروخت کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا، جس کے بعد شائقین کرکٹ میں جوش و خروش بڑھ گیا۔

انتظامیہ کے مطابق پی ایس ایل کے ٹکٹس نجی کوریئر سروس کی ویب سائٹ پر آن لائن دستیاب ہیں، جبکہ فزیکل ٹکٹس 24 مارچ سے ملک بھر میں مخصوص سینٹرز پر فروخت کیے جائیں گے۔

اس بار پی ایس ایل کا انعقاد پہلے سے زیادہ بڑے پیمانے پر کیا جا رہا ہے، جہاں پہلی مرتبہ میچز 6 مختلف وینیوز پر کھیلے جائیں گے۔

مزید برآں لیگ میں 2 نئی ٹیموں کے اضافے کے بعد اب مجموعی طور پر 8 ٹیمیں ٹائٹل کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 26 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا، جس میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا مقابلہ حیدرآباد کنگز سے ہوگا۔