تہران (نیوزڈیسک)ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کا ہاتھ سے لکھا پیغام سوشل میڈیا پر جاری کردیا گیا۔
علی لاری جانی کا پیغام ایرانی بحریہ کے شہدا کی نماز جنازہ کے موقع پر لکھا گیا ہے۔
اس پیغام میں علی لاریجانی نے تحریر کیا کہ ایرانی بحریہ کے شہدا کی یاد ہمیشہ ایرانی قوم کے دل میں زندہ رہے گی۔
انہوں نے مزید تحریر کیا کہ یہ شہادتیں برسوں تک ایرن کی فوج کی بنیاد کو مضبوط کریں گی۔
ایرانی سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کو نشانہ بنانے کا اسرائیلی دعویٰ
ایرانی سیکیورٹی چیف نے مزید تحریر کیا کہ اللّٰہ تعالیٰ سے ان پیارے شہیدوں کے درجات کی بلندی کی دعا کرتا ہوں۔
خیال رہے کہا کہ اس سے قبل اسرائیل کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ انہوں نے تازہ حملوں میں ایرانی سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کو شہید کردیا ہے۔









