بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الحمد للہ! آج پنجاب میں پرامن الیکشن کا انعقاد ہوا، ایک گولی نہیں چلی، عطا اللہ تارڑ

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب کے وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ الحمد للہ! آج پنجاب میں پرامن الیکشن کا انعقاد ہوا ہے۔
میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پورے دن میں گولی بھی نہیں چلی۔
انہوں نے الیکشن کے دن رہنے والی مجموعی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کہیں بھی کوئی سنگین واقعہ پیش نہیں آیا اور نہ ہی کوئی جانی نقصان ہوا۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ کچھ مقامات پر معمولی جھگڑے ضرور ہوئے ہیں لیکن حالات پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب کو اسلحہ سے پاک کرنے کی مہم بلا امتیاز اور مؤثر طریقے سے چلائی گئی ہے۔