بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

علی لاریجانی کی شہادت کے بعد ان کے ممکنہ متبادل کا نام سامنے آگیا

تہران (نیوز ڈیسک) ایران کی قومی سلامتی کے سیکرٹری علی لاریجانی کی شہادت کے بعد سابق سیکرٹری سعید جلیلی کے عارضی طور پر علی لاریجانی کی جگہ لینے کا امکان ہے۔
سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی طرف سے سرکاری ٹی وی پر جاری پیغام میں بتایا گیا کہ علی لاریجانی بیٹے اور معاون سمیت اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے، واقعہ تہران میں پیر اور منگل کی درمیانی رات ساڑھے 3 بجے پیش آیا۔

علی لاریجانی کو سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے نامزد کیا تھا، ان کے ساتھ نیشنل سکیورٹی کونسل کے سابق سیکرٹری سعید جلیلی بھی شامل تھے۔

امکان ہے کہ عارضی طور پر سعید جلیلی شہید علی لاریجانی کی جگہ لیں گے، جب تک نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کونسل میں اپنے نمائندے نامزد نہیں کر دیتے۔