بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی موت کے 3 برس بعد ان کے اے آئی ٹور کا اعلان کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھو موسے والا کی ٹیم نے آنجہانی گلوکار کے ’سائنڈ ٹو گاڈ‘ ٹور کا اعلان کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال عالمی سطح پر اے آئی کی مدد سے ہونے والے ٹور میں بھارتی گلوکار کا ڈیجیٹل کردار پیش کیا جائے گا۔
سائنڈ ٹو گاڈ ٹور کے دوران سدھو موسے والا کا اے آئی سے تیار کردہ کردار متعدد ممالک میں پرفارم کرے گا، جن میں امریکا، کینیڈا، متحدہ عرب امارات، بھارت، برطانیہ، آسٹریلیا اور پاکستان شامل ہیں۔
پاکستان میں ٹور کے اعلان نے مداحوں میں جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ سدھو موسے والا کو مئی 2022ء میں بھارتی ریاست پنجاب میں لارنس بشنوی کے گینگ سے تعلق رکھنے والے افراد نے قتل کر دیا تھا۔
ان کی موت بھارتی موسیقی کی تاریخ میں ایک نمایاں اور وسیع پیمانے پر رپورٹ ہونے والا واقعہ سمجھی جاتی ہے۔









