بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سکیورٹی اداروں کی بڑی کامیابی؛ خاتون خودکش بمبار گرفتار

کوئٹہ (نیوزڈیسک)دہشتگرد نیٹ ورک میں لڑکیوں کا جنسی استحصال، ڈاکٹر صبیحہ کا نام سامنے آگیاسکیورٹی اداروں کی بڑی کامیابی؛ خاتون خودکش بمبار گرفتار، بڑی تباہی سے بچا لیا لڑکی کا بیان: مجھے بہکا کر اور استحصال کر کے استعمال کیا گیا ڈاکٹر صبیحہ پر نوجوان لڑکیوں کی manipulation کے الزامات کمزور حالات کا فائدہ، لڑکی کو استحصال کے بعد شدت پسندی کی طرف دھکیلا گیا اعتراف: ذہنی دباؤ کے ساتھ ذاتی استحصال بھی کیا گیا لڑکیوں کو trap کرنے کے لیے نفسیاتی اور ذاتی استحصال کا استعمالاعترافی بیان ۔میرا نام لائیبہ ہے مجھے گھر میں اور گاؤں میں لوگ فرزانہ کے نام سے جانتے ہیں ۔ گزشتہ سال میرا رابطہ جولائی کے مہینے میں ٹی ٹی پی کے کمانڈر ابراہیم عرف قاضی سے ہوا۔کمانڈر ابراہیم نے مجھے خودکش حملہ کرنے کے لیے ذہن سازی کی ۔کمانڈر ابراہیم کی تنظیمی باتوں سے میں متاثر ہو گئی اور خودکش حملے کے لیے تیار ہو گئی ۔کمانڈر ابراہیم نے میرا رابطہ دل جان سے کروایا ، جس نے مجھے بی وائی سی کی رہنما ڈاکٹر صبیحہ سے ملوانا تھامجھے ٹارگیٹ دیا گیا کہ میں مزید لڑکیوں کو اس کام کے لیے تیار کروں کمانڈر دل جان نے مجھ سے ملاقات کرنی تھی ، اور مجھے اپنے ساتھ کیمپ لے کر جانا تھا۔مجھے خودکش حملے کے لیے جانا تھا لیکن مجھے خضدار پہچنے پر مجھے گرفتار لر لیا گیا۔میری ذہن سازی کر کے مجھے استعما ل کرنے کی کوشش کی گئی۔