بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایرانی توانائی تنصیبات پر اسرائیلی حملہ خطرناک ہے، قطر

قطر نے ایران کی توانائی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کو خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا۔

قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران کی ساؤتھ پارس فیلڈ کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا جو قطر کے نارتھ فیلڈ کی توسیع ہے۔

قطری وزارت خارجہ کے مطابق یہ حملہ عالمی توانائی کے تحفظ کے لیے خطرہ ہے۔

متحدہ عرب امارات نے بھی ایران اور قطر کی مشترکہ پارس گیس فیلڈ پر حملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے سے مکمل گریز کرنے پر زور دیا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے ایران کی ساحلی جنوبی پارس فیلڈ میں گیس تنصیبات پر حملہ کیا ہے جس سے 25 ہزار ملین مکعب فٹ سے زائد ایرانی گیس کی پیداوار معطل ہوگئی۔

دنیا کی سب سے بڑی ساؤتھ پارس فیلڈ ایران اور قطر کی مشترکہ ملکیت ہے، ایرانی صدر پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے صرف پیچیدگیاں پیدا کرنے کا سبب بنیں گے۔