لاہور (نیوزڈیسک) یومِ پاکستان کی مناسبت سے خصوصی نغمہ “میری مٹی میری جان،پاکستان زندہ باد “کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔
خصوصی نغمہ میں وطن کی مٹی سے محبت اور وطن پرمرمٹنے کے جذبے کا بھرپوراظہار کیا گیا ہے، نغمہ کے بول اپنے اندر وطن سے محبت اور عقیدت کی گہرائی لئے ہوئے ہیں جبکہ نغمہ”میری مٹی، میری جان، پاکستان زندہ باد “اس عید کو صرف خوشی کا نہیں بلکہ فخراوروابستگی کا جشن بنا دیتا ہے۔
علاوہ ازیں یہ نغمہ اس غیور قوم کے نام ہے جو بنینان المرصوص کی طرح ہر محاذ پر مضبوطی کے ساتھ کھڑی ہے۔
“میری مٹی میری جان” ایک ایسا پیغام جو ہر نوجوان کے دل میں حب الوطنی کی شمع روشن کر دے تاہم حب الوطنی کے رنگوں سے سجایہ خصوصی نغمہ “میری مٹی میری جان ،پاکستان زندہ باد” جلد ریلیز ہوگا۔









