کرکٹ آسٹریلیا کی ہدایت پر آسٹریلوی فاسٹ بولرز بھارتی لیگ میں فوری شرکت نہیں کریں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق 3 فاسٹ بولرز مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ ریکوری کے تحت دستیاب نہیں ہوں گے، فاسٹ بولرز کا آئندہ سیزن کے باعث لوڈ مینجمنٹ کا خیال رکھا جا رہا ہے۔
تینوں فاسٹ بالرز کی آئندہ ہفتوں کے دوران مانیٹرنگ کے بعد مزید فیصلہ کیا جائے گا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مچل اسٹارک لوڈ مینجمنٹ کی وجہ سے لیگ کے آغاز میں دستیاب نہیں ہوں گے جبکہ فاسٹ بولر نیتھن ایلس دوبارہ ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پیٹ کمنز کمر کی تکلیف کا شکار ہیں جبکہ جوش ہیزل ووڈ کو ہیم اسٹرنگ انجری ہوئی تھی جس کی وجہ سے انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی نہیں کھیلا تھا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مچل اسٹارک لوڈ مینجمنٹ کی وجہ سے لیگ کے آغاز میں دستیاب نہیں ہوں گے جبکہ فاسٹ بولر نیتھن ایلس دوبارہ ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔