پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 میں حیدرآباد کنگز کے کپتان مارنوس لابوشین نے ٹیم کی قیادت کے لیے اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا ہے۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مارنوس لابوشین کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سیزن 11 میں حیدرآباد ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے بے تاب ہوں اور جلد ٹیم کو جوائن کرنے کا منتظر ہوں۔
انہوں نے حیدرآباد کے شائقین سے اپیل کی کہ وہ میدان میں آ کر ٹیم کو بھرپور سپورٹ کریں۔
اپنے پیغام کے اختتام پر مارنوس لابوشین نے کہا کہ ’تو ہو جائے ہو جمالو‘۔









