بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کبیر والا: مبینہ خسرہ سے 7 بچے انتقال کر گئے

کبیروالا کے علاقے کوٹ اسلام کے چک نمبر 2 کے ایم میں مبینہ طور پر خسرہ سے7 بچے انتقال کر گئے۔

متوفی بچوں کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ بچوں کی اموات گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہوئیں۔

اہلِ علاقہ نے اپیل کی ہے کہ خسرہ کی روک تھام کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں اور میڈیکل ٹیمیں بھیجی جائیں۔

واقعے پر ڈپٹی ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ بچوں کی اموات کی وجوہات کاجائزہ لیا جا رہا ہے۔