بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہباز شریف اور انور ابراہیم کی ٹیلیفونک گفتگو، عید کی مبارکباد،پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج دوپہر ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک دوسرے کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا کی حکومت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ انور ابراہیم نے بھی خلوص کے ساتھ پاکستان کو عید کی مبارکباد دی۔

دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر امتِ مسلمہ کے لیے امن اور ہم آہنگی کی دعا کی اور ایران اور خلیجی خطے میں جاری کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے خطے میں امن کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

مذاکرات کے دوران پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔